ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘1 دہشت گرد گرفتار
لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد جمشید کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، گرفتار دہشت گردکا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی نشاندہی پر فرخ اوراس کے والد کوبھی گرفتارکیا گیا ہے، فرخ اوراس کا والد کالعدم تنظیموں کوفنڈزدیتا تھا۔