وزیراعظم عمران خان آج گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان کا ایک دن میں 3 شہروں کے دوروں کا پلان جاری ہوگیا۔ وزیراعظم آج کراچی ، کوئٹہ اور گوادر کا دورہ کریں گے۔ عمران خان آج صبح کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبےاورسیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بھی ہوگی۔ دورہ کوئٹہ کے بعد عمران خان دوپہر کو گواردر پہنچیں گے۔ عمران خان گوادرایئرپورٹ سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کریں گے اس موقع پر وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پربریفنگ دی جائےگی۔وزیراعظم عمران خان گوادرسےکراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم30مارچ کوکراچی میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کریں گے جبکہ پارٹی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی وزیراعظم کےشیڈول میں شامل ہیں۔ بعدازاں 30مارچ کوبذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم عمران خان کراچی سےگھوٹکی پہنچیں گے۔گھوٹکی میں 4 ہزار افراد کو ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم گھوٹکی میں ظہرانےکی تقریب میں شرکت اورخطاب بھی کریں گے۔ گھوٹکی کے بعد وزیراعظم لاہور کے لیے روانہ ہوجائے گے۔ جہاں وہ 2 ٹرینوں کا افتتاح کریں گے