اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائےگا
کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیاجائےگا، بنیادی شرح سود میں 75بیسس پوائنٹس تک اضافہ متوقع ہیں ، اس وقت شرح سود 10اعشاریہ25 فیصد پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں درو بدل کے تعین کیلئے اسٹیٹ بینک آج آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کااعلان کرے گا، پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے زریعے کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے بنیادی شرح سودمیں 75 بیسس پوائنٹس تک اضافہ متوقع ہے۔ خیال رہے گزشتہ سال جنوری سےاب تک شرح سودمیں ساڑھے4فیصداضافہ کیاگیا ہیں اور اس وقت شرح سود 10اعشاریہ25فیصد پر ہے۔