روس کےساتھ ایس 400دفاعی نظام کی خریداری کےمعاہدے پرعملدرآمدکرینگے :ترکی
ترکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے پر عملدرآمد کرے گا اور اس نے امریکہ کے ایف35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام کا حصہ بننے کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے انتالیہ میں اپنے روسی ہم منصب Sergei Lavrov کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کی ایس 400 دفاعی نظام کسی دوسرے ملک کو فروخت کرنے کا خواہاں نہیں ہے جبکہ ترکی اور روس اس نظام کی فراہمی کے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہاکہ امریکہ ایف 35 پروگرام کے بارے میں متضاد بیانات دے رہا ہے۔