پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں ووہان کے عوام کے تعاون کو سراہا
پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں ووہان کے عوام کے تعاون کو سراہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ایک طیارہ ووہان سے امدادی سامان اور طبی عملے کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے جس میں وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک، طبی ماسک شامل ہیں۔