وین کی ٹکر سے 5طالب علم جاںبحق،6افراد زخمی
نوشہروفیروز کے قریب مہران ہائے وی پر تیز رفتار وین کی ٹکر سے 5طالب علم جاںبحق جبکہ ایک طالب علم اور راہگیروں سمیت6زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے6طالب علم موٹر سائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ کوٹ لالو کے قریب تیز رفتار وین کی ٹکر سے5 طالب علم جاںبحق ہوگئے اور 5 راہگیروں سمیت6افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایک طالبعلم بھی شامل ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاھ منتقل کیا گیا ،لاشیںضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ وین ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے،پولیس فرار وین ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہیجبکہ جاںبحق ہونے والے طالبعلموں میں 22سالہ امتیاز مری ولد اعجاز علی، 12سالہ برسات علی ولد ذوالفقار مری ، 10سالہ ظفر علی ولد ریاض مری ، 9سالہ علی جان ولد ریاض مری اور 7سالہ مظفر ولد مظہر علی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے طلباء کا تعلق نوشہرو فیروز کے نواحی علاقہ کوٹ لالو سے تھا۔حادثہ کے بعد جاں بحق ہونے والے طلباء کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مہران ہائی وے کو ٹریفک بلاک کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے مذاکرات کرنے اور حاثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے وعدہ کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔