کورونا کے خطرناک وار، مریضوں کیلئے وارڈز میں گنجائش ختم
اسلام آباد: عالمی وبا کی تازہ لہر کے باعث وفاقی سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑنے لگے ہیں۔ ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر جبار بھٹو کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے وارڈز میں گنجائش ختم ہورہی ہے، پولی کلینک میں مریضوں کیلئے ایک اور آئیسولیشن وارڈ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید37بیڈ بھی مختص کیے، کورونا کی 3لہروں میں370 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوچکے ہیں۔ 100ڈاکٹرز، 120نرسز اور 150پیرامیڈکس پازیٹو آئے۔ ڈاکٹرجباربھٹو کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں42ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ 72نرسز اور 68پیرامیڈکس وبا کا شکار ہوئے، کورونا کے تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔