حکومت کا حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹانےکا فیصلہ, عبدالحفیظ شیخ اب وزیرخزانہ نہیں رہے
حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ اب وزیرخزانہ نہیں رہے، و زیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔شبلی فرازکا کہنا تھا کہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں،حماد اظہر اب فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے، جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔