وزیراعظم کا سعودی ولی عہدکو خط، سرسبز سعودی عرب منصوبے کی تعریف
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھ کر 'سرسبز سعودی عرب' اور 'سرسربز مشرق وسطیٰ کے منصوبوں کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم نے اپنے خط میں سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے،گرین منصوبے پرسعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔