عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دے دیا ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس فیصل زمان خان نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کی عدالت میں بھیجنے کی ہدایت کردی۔جسٹس فیصل زمان خان نے کہا کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی۔