برطانوی فوجیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت مل گئی

برطانوی فوجیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت مل گئی حاضر سروس فوجیوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی ہٹا لی گئی ہے، پالیسی کا اطلاق فوری ہو گا۔ فوج کے ترجمان کے مطابق داڑھی سے متعلق نئی ہدایات فوج کی پالیسی پر طویل بحث کے بعد جاری کی گئی ہیں، قیادت نے پالیسی تبدیل کرنے سے پہلے نتائج کو دیکھا ترجمان کے مطابق امید ہے اس پالیسی سےنئی بھرتیوں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی مذہبی عقائد کے فوجیوں کو پہلے ہی مکمل داڑھی رکھنے کی اجازت تھی