اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوپہر کے وقت نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی بڑے پیمانے پردرختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، سی ڈی اے اور دیگرامدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت میں تاحال کمی نہیں آئی۔ آتشزدگی کے باعث دھویں کے بادل دوردورتک دکھائی دئیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئے روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے میں مقامی ٹمبرمافیا ملوث ہے جبکہ آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔