اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلورنے خطے میں امن کو پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کی کنفیڈریشن سے مشروط قرار دے دیا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں بد امنی عروج پر ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اورسے نجات کا واحد حل پاکستان ،ہندوستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کنفڈریشن میں ہے ایسا کرنے سے سے دس سال کے اندر پورے خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مہاجر صوبے کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علیحدہ ہونے سے سندھ پر بہت فرق پڑے گا جبکہ سرائیکی صوبہ بننے سے پنجاب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے ریلوے کی حالت کو ابتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدد کے بغیر ریلوے کا چلنا ناممکن ہے چار سو لوکو موٹیو کی ضرورت ہے لیکن ساڑھے چار سال میں حکومت نے ایک کے لیے بھی فنڈز نہیں دیے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ اس سال حکومت نے ریلوے کے سات منصوبے منظور کیے ہیں لیکن ان کا فائدہ آنے والی حکومت کو ہوگا۔