ہالی ووڈ فلم دی گریٹ گیٹس بائی کے ٹریلر نے دھوم مچادی، فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔
ہالی ووڈ فلم دی گریٹ گیٹس بائی انیس سو بائیس میں لکھے گئے ناول پر بنائی گئی ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد امریکا میں جنگ کے اثرات سے نکلنے کے لئے کافی تبدیلیاں کی گئیں۔ اس دوران کچھ لوگ اپنی دولت پرمغرور ہوئے۔ رومانس اور میوزک سے سجی فلم میں لیڈنگ رول ہالی ووڈ ایکٹر لیو نارڈی ڈیو کیپری نےادا کیاہے ۔ بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے یہ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔