پاک بھارت کرکٹ رواں برس بحال ہونےکا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف جو کہ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور دوطرفہ کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شائقین کوجلد خوشخبری ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ رواں سال بھارت کیساتھ ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے سیریز ہوسکتی ہے اور دوہزار تیرہ میں ٹیسٹ سیریز کا انعقاد بھی ممکن ہے۔ ذکاء اشرف نےکہا کہ اب سوچ بدل رہی ہےاور برف پگھل رہی ہے، ہمیں کرکٹ کے ذریعے دونوں قوموں کے تعلقات کو بہتر کرنےکیلئے ملکرکام کرنا ہوگا۔