جمعیت علمائے اسلام فے نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بننے کا حتمی فیصلہ کرلیا،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں انتخابات پر تحفظات ابھی بھی ہیں تاہم نتائج تسلیم کیے.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جس کوجتنا مینڈیٹ ملنا تھا، مل چکا، اب باہمی مشاورت اورمعاملات طے کرنا اتحادیوں کے اندرونی معاملات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں بلوچستان میں باضابطہ طورپرحکومت کا حصہ بننے کی دعوت ابھی تک نہیں دی تاہم جمعیت علما اسلام فے خیبرپختونخواہ اسملبی میں حزب اختلاف کا کردارادا کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انتخابات پرتحفظات ابھی بھی ہیں تاہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انتخابی نتائج تسلیم کیےجبکہ الیکشن کمیشن کوبھی چاہیے انتخابات مکمل طورپرشفاف نہ کرواسکنے کا اعلان کرے.