شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک چار زخمی ہوئے،امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں طالبان رہنما ولی الرحمان بھی مارا گیا ہے.
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب چشمہ گاؤں کے قریب امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا جس میں سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے، امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ولی الرحمان بھی مارا گیا ہے،ادھر پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دفتر خارجہ کی جانب سے حملے میں طالبان رہنما ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے.