افغانستان کے شہر جلال آباد میں ریڈکراس کے دفتر پر خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو حملہ آور عمارت کے اندر گھس گئے.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں عالمی ریڈکراس کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے بعد دو حملہ آور عمارت کے اندر گھس گئے،،، سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ خودکش دھماکے میں عمارت کی سیکیورٹی پر مامورایک شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے،، افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریڈکراس کے دفتر میں موجود چھ غیرملکی ملازمین کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے.