یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کاامکان ہے
اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے،سمری کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت تیرہ روپے پچیس پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت سات روپےباسٹھ پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں چھ روپے انیس پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کااطلاق یکم جون سے متوقع ہے۔