پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں صف آرا ہونگی
قذافی سٹیڈیم لاہور میں سجے گا ون ڈے سیریز کا دوسرا معرکہ ، شائقین کا جوش و خروش بھی ہو گا آسمان پر،،ہر چوکے، ہر چھکے پر ہوگا بھنگڑا، ہر وکٹ پر ہو گا دھوم دھڑکا۔پاکستان برسوں بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم ہے، قومی ٹیم آخری مرتبہ دو ہزار نو میں ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے مدمقابل تھی جس میں شاہینوں کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم نے آخری مرتبہ سیریز دو ہزار تیرہ میں یو اے ای میں سری لنکا کیخلاف جیتی تھی۔دوسری جانب زمبابوے بھی فتح کیلئے حکمت عملی تیار کر چکا ہے،زمبابوین کھلاڑی پاکستان کو اُسی کی سرزمین پر چھے سال بعد شکست دینے کیلئے بے تاب ہیں پابندی کا شکار ایلٹن چگمبورا کی جگہ ہیملٹن ماساکڈزا مہمان ٹیم کی قیادت کریں