بعض حلقوں کی جانب سے سوال کہ امریکا میں فٹبال کا کھیل مقبول نہیں لیکن وہ فیفا اہلکاروں کی مبینہ کرپشن سکینڈل میں پیش پیش کیوں ہے ?
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے اعلیٰ عہدیداران کی کرپشن الزامات پر گرفتاری نے فٹبال کے کھیل کو بری طرح متاثر کیا،اس معاملے پر امریکا کی دلچسپی حیران کن ہے،ایک ایسا ملک جہاں فٹبال کی جڑیں مضبوط نہیں ،وہ اچانک فٹبال کا کرتا دھرتا کیسے بن گیا؟ایک رپورٹ کے مطابق فیفا عہدیداران کو رشوت امریکا میں ملاقاتوں کے دوران دی گئیں ،ان میں کچھ رقوم تو امریکی بینک کھاتوں کے ذریعے بھیجی گئی ہیں ، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کاکہنا تھا کہ امریکی حدود میں ہونے والی بدعنوانی،،چاہے وہ ملاقاتوں کے ذریعے ہوں یا بیکنگ نظام کے ذریعے،،سب کو اس کرپشن کا جواب دینا ہوگا، بعض لوگوں نے 2010 میں ہونی والی 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی کی بولی کی طرف اشارہ کیا ہے جسے امریکہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا ،اس پر شہبات ہیں کہ قطر کےحق میں ووٹ ڈالنے کیلئے رشوت دی گئی ہے دوسری جانب اس سارے معاملے پر گرفتار عہدیداران میں سے ایک سیکرٹری جنرل چک بلیزر کا نام لیا جارہا ہے،رپورٹس کے مطابق چک بلیزر چند برسوں سے امریکی حکام کیلئے مخبری کا کام کررہے تھے ، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تنازعات میں گھری فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدارتی انتخاب آج ہورہےہیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدارتی انتخاب آج ہورہے ہیں جس میں سیپ بلیٹر کا مقابلہ اردن کے شہزادہ علی ابن الحسین سے ہوگا۔ سیپ اس الیکشن میں کامیاب ہو کر پانچویں بار فیفا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے کےلیئے پر امید ہیں،اپنے ایک بیان میں سیپ بلیٹر نے تنظیم میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی بد عنوانی کی مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ ،کچھ افراد کے انفرادی عمل سے کھیل بدنام ہوا ،ایسے واقعات سے فٹبال کے کھیل پر دور رس اثرات مرتب ہونگے،ووٹ کے ذریعے ہمارے پاس موقع ہے کہ کھیل کا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکیں اگرچہ یہ سفر مشکل اور طویل ہوگا،سیپ بلیٹر نے کہا کہ اگرچہ وہ کرپشن کے ذمہ دار ہیں لیکن وہ ہر کسی کو مانیٹر نہیں کرسکتے،،دوسری جانب ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے فیفا اہلکاروں کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیا،،انہوں نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے فیفا کو بدعنوان ادارہ کہ رہے تھے لیکن انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،،،فیفا اہلکاروں کی گرفتاری پر انہیں بہت مزہ آرہا ہے،اب سیپ بلیٹر کی باری ہے