بھارت میں گرمی کی شدت ابھی تک برقرار ,ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ سو تجاوز کر گئی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں،،آندھرا پردیش میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جاپہنچا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سوسے زائد ہو گئی ہے، تلنگانہ میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا ہے،گزشتہ 2ہفتوں کے دوران گرمی سے 340افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،اڑیسہ میں43، مغربی بنگال میں 13اور مہاراشٹرا میں شدید گرمی سے 2افراد ہلاک ہوئے ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 5روز تک جاری رہے گی۔