مشرقی جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں جی سیون کے وزرائے مالیات اور مرکزی بینکوں کے صدور کا تین روزہ اجلاس کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا
جرمن وزیر مالیات وولفگانگ شوئبلے نےاجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان اور امریکا کےمالیات کے وزرا اورریاستی بینکوں کے سربراہان کو مدعو کیا تھا۔ تین روزاجلاس کے پہلے سیشن میں عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ، یورو گروپ کے صدر، یورپی سینٹرل بینک کے سربراہ اور یورپی یونین کے مالیاتی امور کے کمشنر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ یونان کا دیوالیہ ہونےکا خطرہ ہے جس کے سدباب کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے،،اجلاس کےدوسرے مرحلے میں سات اور آٹھ جون کو جرمنی میں ہونے والی آئندہ جی سیون سربراہی کانفرنس کی تیاری کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔