تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم 'کوپ کار' کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے
جان واٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 10سال کی عمر کے 2بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو ویرانے میں کھڑی ایک پولیس کار کو لاوارث سمجھ کر ایڈونچر کے لیے نکل پڑتے ہیں، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیون بیکون اور شیا وگھم کے علاوہ کیمرین مینہیم، جیمز فریڈسن اور ہیز ویل فورڈ شامل ہیں۔ تھرل اور سنسنی خیز مناظر رکھنے والی یہ فلم 7اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔