عالمی ادارہ صحت نے یمن میں پھیلنے والی ہیضے کی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے مدد مانگ لی
یمن کے محکمہ صحت کے مطابق ملک کے بائیس میں سے انیس صوبوں میں ہیضے کی وبا پوری طرح پھیل چکی ہے،،، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سڑسٹھ ٹن ادویات فراہم کی جا چکی ہیں ،،، لیکن اس سے ضرورت پوری نہیں ہوئی، بلکہ مزید ادویات کی ضرورت ہے،،، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کو آرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ،،، اگلے چھے ماہ کے دوران یمن میں ہیضے کی وبا کے خاتمے کیلئے پچپن اعشاریہ چار ملین ڈالرز کی ضرورت ہے،،،گزشتہ سال بھی اکتوبر میں شروع ہونے والی ہیضے کی وبا پر فروری میں قابو پایا گیا تھا،،، اس دوران چھبیس ہزار لوگ ا س مرض میں مبتلا ہوئے تھے،،،،