سٹار بلے بازعمر اکمل چمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

فٹنس مسائل سٹار بلے باز عمر اکمل کو لے ڈوبے، چیمپینز ٹرافی کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانے والے عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد وطن واپس آگئے، عمر اکمل انگلینڈ سے لاہور واپس پہنچے، علامہ اقبال ائیر پورٹ پر عمر اکمل کو لینے کے لیے ان کے والد آئے، صحافیوں نے عمر اکمل سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کسی کا جواب دئیے بغیر واپس گھر کیلئے روان ہو گئے، چیمپینز ٹرافی کھیلنے کیلئے عمر اکمل بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوئے تھے، تاہم بعد میں پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان یکا گیا کہ عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر چیمپینز ٹرافی کا حصہ نہیں بنا یا جائے گا، عمر اکمل نے پی سی بی کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔ عمراکمل کی واپسی کے بعد اب حارث سہیل اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوائیں گے ۔