اندرون سندھ اور بلوچستان میں سورج غضب ناک ہوگیا۔
اندرون سندھ اور بلوچستان میں سورج غضبناک ہوگیا،گرمی کے اگلے پچھلے ریکارڈ توٹنے لگے، تربت میں درجہ حرارت ترپن ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، سبی اور جیکب آباد میں بھی پارہ پچاس ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، دادو،لاڑکانہ، دالبندین اور سکھر کے شہری بھی شدیدگرمی سے پریشان ہیں، جنوبی پنجاب ،میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے،ملتان، بہاولپور، لیہ ،،بھکر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرمی اپنے جوبن پر ہے، لاہور،فیصل آباد ،سرگودھا ،گوجرانولہ،ساہیوال، بھی آئندہ چند روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، ادھر محکمہ موسمیات نے پیر شام کےاوقات میں گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔