شمالی کوریا نے عالمی برادری کی تمام پابندیوں کو ہوا میں اڑا کر ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا۔

جاپانی وزیر اعظم نے شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر، دیگر ممالک کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنانے کا اعلان کردیا ہے، جاپانی وزیر دفاع نے صحافیوں کو گفتگو میں بتا یا کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج صبح سکڈ میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے، اس میزائل نے ایک سو کلومیٹرکے آلٹی ٹیوڈ پر پرواز کی اور چار سو کلومیٹر کے بعد تباہ ہوا، انہوں نے کہا کہ شمالی کورین میزائل جاپان کے ایکٹو اکنامک زون میں گرا ہے، تاہم اس سے کسی بحری جہاز یا کشتی کو نقصان نہیں پہنچا