پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے پاناما وین تیارکرلی۔
پاناما کیس کا فیصلہ اور ڈان لیکس کے بعد تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے پورا زور لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف نے وزیراعظم کی مبینہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اسی حوالے سے پاناما وین بھی تیار کی گئی ہے جس پر تین بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں، سکرینوں پر پاناما کے حوالے سے دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی، تحریک انصاف کی پاناما وینز تمام بڑے شہروں میں چلائی جائیں گی، جہانگیر ترین نے عمران خان کو پہلی وین کا معائنہ بھی کرایا جس کے بعد کپتان نے اسی طرح کی مزید وینز تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔