پرتگال کا کرسٹیانو رونالڈو ائیرپورٹ ہوا کے شدید دباؤ کے باعث لینڈنگ کیلئے انتہائی خطرناک بن گیا۔
پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو ائیر پورٹ پر مخالف سمت سے چلنے والی ہوائیں پائلٹس کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی خوفزدہ کرنے لگیں، اٹلانٹک سمندر سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے ائیرپورٹ پر طیاروں کو لینڈ کرانا صرف مشکل نہیں جان جوکھوں کا کام ہے، ماہر پائلٹ ہی اس رن وے پر جہاز اتار سکتا ہے، ویڈیوز میں جہازوں کو لینڈ کرتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات کو بخوبی دیکھا سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود پائلٹ انتہائی مہارت سے جہاز کو رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔۔۔