درگئی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا میٹر گھوم گیا
درگئی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں کے میٹر گھومے تو سب ڈویژن آفس درگئی پر دھاوا بول دیا،،، مشتعل افراد نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کرلیا،،، مشتعل شہریوں نے پیسکو دفتر کو آّگ لگادی،،، دفتر میں موجود ریکارڈ،، فرنیچر اور کمپیوٹرز کو آگ لگا دی،،، مشتعل مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے لیویز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی،،، اس موقع پر فورسز نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی،،، علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا،،، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،،، مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا،،،
زخمی ہونے والے مظاہرین کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،،، سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔