احد چیمہ کیس : لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شوروم پر چھاپہ، چُھپائی ہوئی ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کی رقم اور پراڈو گا ڑی برآمد
احد چیمہ کیس میں نیب کی تفتیش نے نیا رخ اخیتار کرلیا ،، نیب کی تفتیشی ٹیم نے لاہور میں جیل روڈ پر واقع معروف کار ڈیلر کے شوروم پر چھاپہ مارا ، نیب زرائع کے مطابق اس کارروائی کے دواران احد چیمہ کی چُھپائی ہوئی ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی ، شوروم سے احد چیمہ کی ملکیتی پراڈو گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے.نیب ذرائع کے مطابق گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے قریب ہے، جبکہ احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں.نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کردہ ای میلزریکور کرلی گئی ہیں، نیب لاہور کی ملزم احد چیمہ کےغیرقانونی اثاثہ جات پرمختلف پہلوؤں پرتحقیقات جاری ہیں ،،،ذرائع کی جانب سے کیس میں مزید پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے