یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی و شمالی کورین صدور کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1297.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1298.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1296.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1295.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔