خوہش تھی کہ جب عدالت میں بیان ریکارڈ کراؤں تو خاندان کا کوئی فرد عدالت میں نہ ہو۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر انہوں نے پوچھا کہ پانامہ کیا ہے۔ میں نے جواب دیا کہ پانامہ ففٹی ایٹ ٹو بی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جے آئی ٹی میں مجھ سے سخت سوالات کرکے اور پریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ عدالت میں تنہا ہونے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ جب عدالت میں بیان قلمبند کرواوں تو خاندان کی کوئی شخصیت ساتھ نہ ہو۔ مریم نواز کی کمرہ عدالت میں عدم موجودگی کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز میرے ساتھ پچیس سال سے ہیں۔ اسوقت ان کے والد میاں نوازشریف صاحب کو انکی زیادہ ضرورت ہے ۔