لاہورہائیکورٹ: میانی صاحب قبرستان کے احاطوں میں گھروں کی تعمیر کا نوٹس
لاہور ہائی کورٹ نے قبرستان کے احاطوں میں گھروں کی تعمیر کا سخت نوٹس لے لیا۔ میانی صاحب کی اراضی پر بنائی گئی مسجد کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ عدالت نے میانی صاحب کے مزید گھروں کی نشاہدہی کا حکم بھی دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا سیکرٹری صاحب! گھروں کی تعمیر کی مکمل رپورٹ دیں، رپورٹ میں گڑبڑ ہوئی تو آپ کیلئے بہت مشکل ہوگی۔ جسٹس علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ایک انچ زمین بھی قبضہ گروپوں کے پاس نہیں چھوڑیں گے۔