بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیے دی
کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے ایم ایس دھونی اور کے ایل راہول کی شاندار بیٹنگ کے بدولت مقررہ 50 اوورز میں 359 رنز بنائے، سابق کپتان دھونی 113 اور ایل کے راہول 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مشفیق الرحمان 90 اور لٹن داس 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور چہل نے 3، 3 جب کہ محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔