سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے، شاہ سلمان
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام معتدل اسلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہے کہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں، معتدل طریق کار اختیار کرنے سے ملک کا تحفظ ہوا ہے، مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ باتیں مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام معتدل اسلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پڑھی گئی تقریر میں کہیں۔ شاہ سلمان نے ایک مرتبہ پھر نسل پرستی اور منافرت پر مبنی بیانے کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں ان کی یہ تقریر گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے پڑھ کر سنائیں۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ اور وہ سوچ، نظریے اور عزم کے ساتھ ان کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔