ورلڈ کپ2019 کی افتتاحی تقریب آج لندن میں ہورہی ہے
آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کی افتتاحی تقریب آج (بدھ) لندن میں ہو رہی ہے۔ کل (جمعرات) شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو آئندہ ماہ کی چودہ تاریخ تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں رائونڈ روبن کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی اور بہترین چار ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوںگی۔عالمی کپ کا پہلا میچ میزبان ملک انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل (جمعرات) لندن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا