پاکستان2020 ء میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
پاکستان2020 ء میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے سنگاپور میں اپنے اجلاس میں کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے شہر کا اعلان جلد کیا جائے گا جس کے بعد اس سلسلے میں باضابطہ تیاریاں شروع کی جائیں گی۔یہ ٹورنامنٹ ستمبر2020 ء میں کھیلا جائے گا جس کے ایک ماہ بعد آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا