وزیراعظم جمعہ کو اوآئی سی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ 31 مئی کواسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی )اجلاس میں شرکت کریں گے،اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس 31 مئی کومکہ مکرمہ میں ہوگا۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوآئی سی سکیورٹی معاملات پرتاثرات کے تبادلے کاپلیٹ فارم ہے، وزیراعظم اتحاد امت اوردرپیش چیلنجز پر توجہ مرکوزرکھیں گے،وزیراعظم عمران خان کشمیراورفلسطین پربھی بات کریں گے،ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد پر بات کریں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔