بلاول کی نیب میں پیشی:پولیس جیالوں کو زرداری ہاوس جانے سے روکنے میں ناکام
بلاول بھٹو زرداری کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر پولیس کارکنوں کو زرداری ہاوس جانے سے روکنے میں ناکام ہو گئی ،جیالے پولیس حصار توڑ کر زرداری ہاوس پہنچ گئے۔بدھ کے روز نیبنے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کمپنی کی انکوائری میں طلب کر رکھا تھا ،ضلعی انتظامیہ نے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی تھی ،زرداری ہاوس جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ،تاہم پابندی کے باوجود جیالوں کی بڑی تعداد زرداری ہاوس پہنچ گئی،پولیس نے پیپلزپارٹی کارکنوں زرداری ہاوَس جانے سے روکنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن ناکام رہی ،زرداری ہاوس کے باہرجیالوں اورپولیس اہلکاروں میں دھکم پیل ہوئی ،جیالے پولیس اہلکاروں سے تکرار اور حصار کو توڑتے ہوئے زرداری ہاوس پہنچ گئے۔