وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی اپنی آخری ویڈیو میں وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔باؤلنگ کوچ نے بتایا’ میں صبح اٹھا تو پتا چلا میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اورمیری فیملی کیلئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اورشرمناک بات ہے۔مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیزہے اس لیے آئندہ سوشل میڈیا نہیں کروں گا۔ وقار یونس نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا اکاوَنٹ پہلے بھی ہیک کیا گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ انسان باز نہیں آئے گا، لہذا میں نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وقار یونس کے ٹوئٹر پر دس لاکھ 17 ہزار سے زائد فالورز ہیں اور ان کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔