کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈ اکو گرفتار
کراچی کے گلشن حدید فیز ٹو میں اسٹیل ٹان تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2، اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہری سے لوٹ مار کی تھی۔ شہری کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ملزم غلام رسول اور شیراز علی سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔