پاکستان سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن آج رات سے بحال
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے سے بحال کردیا۔سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوادر اور تربت کے سوا ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آؤٹ باؤنڈ فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ آؤٹ باؤنڈ فلائٹس آپریشن سے مراد یہ ہے کہ پاکستان سے دیگر ممالک پرواز کرنے والی تمام ایئر لائنز واپسی پر مسافروں کو ساتھ نہیں لا سکیں گی۔