اسکول یکم جون سے نہیں کھولیں گے، محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کردیا
کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے اسکول نہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، کرونا وائرس کے پیش نظر اسکول مزید بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے یکم جون کو اسکول دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کے یکم جون تک اسکول بند رہے گے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش اور مجموعی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا ہے کے اسکول مزید بند رہے گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ سیکریٹری میں افسران اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔