ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 57افراد جاں بحق
پنجاب میں بائیس ہزار964 ، سندھ میں 25 ہزار309 ، خیبرپختونخوا میں آٹھ ہزار 842 بلوچستان میں تین ہزار928 ، اسلام آباد میں دو ہزار ایک سو ، گلگت بلتستان میں چھ سو اٹھاون اور آزاد کشمیر میں دو سو ستائیس مریض ہیں۔اس وائرس سے اب تک 22ہزار تین سو پانچ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ستاون افراد جاں بحق ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو سترہ ہوگئی ہے ۔گزشتہ ایک روز میں کورونا کے گیارہ ہزار نو سو اکتیس ٹیسٹ کئے گئے ۔