وزیراعظم کا ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے پر زور
وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ معیشت کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی جاری رہے۔وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کی اقتصادی صورت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معیشت کے جائزہ کے بارے میں رپورٹ میں پیش اور اداروں کے مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران بڑے اقتصادی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے رجحان کو اجاگر کیا۔