چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وبا نے مزید 73 افراد کی جان لے لی
اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک اور جان لیوا وبا نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار 455 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مزید 73 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 73 مریضوں کی جان لی ہے، جس کے بعد کرونا سے۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران55 ہزار 442 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ24گھنٹے میں کورونا کےٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.42فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے چار ہزار 83 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔