کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ : شہری دہری اذیت میں مبتلا
کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ سوشل میڈیا پر فری کراچی فرام کے الیکٹرک کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ کراچی میں سورج کی جان لیوا تپش کے عالم میں لوگ گھروں میں بھی اذیت برداشت کررہے ہیں، مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی عدم فراہمی پرشہری بلبلااٹھے۔ اہلیان کراچی اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، ڈیفنس، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، اورنگی،گلشن اقبال اورگلستان جوہر لیاقت آباد ہو یا گارڈن،ملیر، صفورا، شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جارہی ہو۔