وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات
بغداد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں عراقی وزیر خارجہ فوادحسین نے شاہ محمودقریشی کااستقبال کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کےمابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔ وزیرخارجہ نےدورہ عراق کی دعوت پرعراقی ہم منصب کاشکریہ اداکیا اور ’وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔